متحدہ عرب امارت میں عرب شہری کو پڑوسی خاتون کے ساتھ سوتے ہوئے جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 2 مئی 2018 17:26

متحدہ عرب امارت میں عرب شہری کو پڑوسی خاتون کے ساتھ سوتے ہوئے جنسی زیادتی ..
راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء)    متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی عدالت نے ایک عرب شہری کو ایشائی پڑوسی خاتون کے ساتھ سوتے ہوتے ہوئے جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں تین سال جیل کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ پولیس کے مطابق ایشائی خاتون اپنےگھر میں بیڈ روم میں سو رہی تھی کہ اُسکا پڑوسی گھر میں گھس آیا اور سوتے ہوئے اُسکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے پڑوسی کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئی اور اسے پیچھے دھکیلا اور فوری طور پر راس الخیمہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے عرب شہری کو گرفتار کیا اور پراسیکیوشن کےحوالے کیا ۔ عدالت نے عرب شہری کو تین سال جیل کی سزا سنا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :