نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزم معطل ایس ایس پی را ئو انوار کے گھر کو ہی سب جیل قرار دیدیا گیا

نوٹیفکیشن عدالت کوموصول ہوگیا،محکمہ داخلہ نے فون کے ذریعے آئی جی جیل خانہ جات کواحکامات جاری کیے

بدھ 2 مئی 2018 18:20

نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزم معطل ایس ایس پی را ئو انوار کے گھر کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزم معطل ایس ایس پی را ئو انوار کے گھر کو ہی سب جیل قرار دے دیا گیا،ملیر کینٹ ملتان لائنز کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن عدالت کوموصول ہوگیا،محکمہ داخلہ نے فون کے ذریعے آئی جی جیل خانہ جات کواحکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کو ٹیلی فون پر بتایا کہ را ئو انوار کوسیکیورٹی خدشات ہیں، انہیں سینٹرل جیل کی بجائے ملتان لائنز ملیر کینٹ میں رکھا جائے اور ملتان لائنز کو سب جیل قرار دیا جائے جس پر ملتان لائنز کو سب جیل قرار دیا گیا۔

ملیر کینٹ ملتان لائنز کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن عدالت کوموصول ہوگیا جس کے مطابق ملتان لائنز، ملیر کینٹ کو سب جیل قرار دینے کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے گئے، محکمہ داخلہ نے فون کے ذریعے آئی جی جیل خانہ جات کواحکامات جاری کیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق را ئو انوار کو سینٹرل جیل کی بجائے ملیر کینٹ ملتان لائنز میں رکھاگیا ہے۔ ملیر کینٹ ملتان لائنز میں را ئو انور کی رہائش گاہ ہے اور ان کے گھر کو ہی سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ را ئو انوار کی رہائش گاہ کو واضح نہ کرنے کے لیے نوٹیفیکیشن میں ملتان لائنز کا ذکر گیاہے۔

متعلقہ عنوان :