چین کی مارکیٹ میں ایچ پی وی کی تازہ ترین ویکسین کی اجازت

بدھ 2 مئی 2018 18:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) چین کے ادویات کے سب سے بڑے محکمے کی طر ف سے اشارہ ملنے کے بعد چین کے شہریوں کو اب نائن وے ایچ پی وی ویکسین تک رسائی حاصل ہو گئی ہے،جو ایچ پی وی کی 9اقسام کے مقابلے میں کام کر سکتی ہے،یہ گذشتہ سال کے وسط کے بعد سے چین کی مارکیٹ کیلئے منظور کی جانے والی تیسری ایچ پی وی ویکسین ہے، اس قسم کی ویکسینیں چھاتی کے سرطان کے بعد 15سے 44سال عمرکی چینی خواتین میں پائی جانے والے دوسرے انتہائی اہم سرطان سرویکل کینسر کے خلاف انتہائی موثر ثابت ہوئی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں سالانہ سرویکل سرطان کے قریباً 130000نئے واقعات ہوتے ہیں جو کہ دنیا کے مجموعی کیسوں کا 28فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ ایچ پی وی ویکسین کی ایک دہائی قبل غیر ملکی منڈیوں میں منظوری دی گئی ہے تاہم چین نے جولائی تک اس ویکسین کو متعارف نہیں کرایا۔جولائی میں چین کی مارکیٹ کیلئے 2وے ایچ پی وی ویکسین کی منظوری دی گئی جو کہ مارچ میں اجازت دی جانے والی انتہائی طاقت ور 4وے ویکسین ہے۔

متعلقہ عنوان :