محمد عامر امیدوں پر پورا نہیں اتررہے، بائولنگ کوچ اظہر محمود

عامر کواب ذمے داری دکھاکر ٹیم کیلئے وکٹیں لینی ہوںگی، اگر وہ ہماری طرف سے بالنگ اٹیک کا قائد ہے تو اسے اپنی کارکردگی دکھانی ہوگی،سابق آل رائوندر

بدھ 2 مئی 2018 18:27

محمد عامر امیدوں پر پورا نہیں اتررہے، بائولنگ کوچ اظہر محمود
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمودنے کہا کہ محمدعامر امیدوں پرپورانہیں اتررہے جبکہ دورہ انگلینڈ میں فاسٹ بولر کو اپنی کاکردگی سے خود کو منوانا ہوگا۔کینٹر بری میں کینٹ کانٹی کے خلاف پریکٹس میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولنگ کوچ اظہر محمود فاسٹ بولر محمد عامر پر پھٹ پڑے۔

(جاری ہے)

بالنگ کوچ کاکہناتھا کہ فاسٹ بولر مسلسل ٹیم کا حصہ ہیں لیکن وہ کارکردگی دکھانے سے قاصر ہیں جن کی ان سے امید کی جا رہی ہے۔اظہر محمود نے کہا کہ عامر جب سے ٹیم میں آیا ہے اس کی کارکردگی متاثرکن نہیں ہے یہ صحیح ہے اس کی ٹیم میں واپسی 5سال بعد ہوئی تھی۔سابقہ آل رانڈر کاکہناتھاکہ اسے اب ذمے داری دکھاکر ٹیم کیلیے وکٹیں لینی ہوگی۔ اگر وہ ہماری طرف سے بالنگ اٹیک کا قائد ہے تو اسے اپنی کاکردگی دکھانی ہوگی اورمجھے یقین ہے کہ وہ ایساکرسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :