محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغام

بدھ 2 مئی 2018 18:27

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) قومی کرکٹر محمد حفیظ کا ایکشن کلیئر ہونے پر کھلاڑیوں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے ۔قومی کرکٹر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن میں کلئیر ہونے پر کھلاڑیوں کی جانب سے محمد حفیظ کو مبارکباد دی گئی ۔ محمد ارفان اور بلاول بھٹی نے ٹویٹ کرتے ہوئے محمد حفیظ کو ٹیسٹ کلئیر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محمد عرفان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کے جادو کا مزید انتظار نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 اپریل کو انگلینڈ میں ہوا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آف اسپنر کی تمام گیندوں کے دوران بازو کا خم 15 ڈگری سیکم رہا اور ایکشن کلیئر ہونے کے بعد محمد حفیظ اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کر سکتے ہیں۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق میچ ریفریز کو اب بھی آزادی ہے کہ اگر انہیں مستقبل میں شک ہو کہ حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک ہے تو پھر وہ انہیں دوبارہ سے جائزے کا کہہ سکتے ہیں اور میچ آفیشلز سے تعاون کیلئے آف اسپنر کے تبدیل شدہ ایکشن کی تصاویر اور ویڈیوز انہیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :