ورلڈ کپ 2019کا فائنل کرکٹ کا مہنگا ترین میچ ہوگا

میگا ایونٹ کے دوران ای سی بی کو 8لاکھ ٹکٹس کے عوض چار کروڑ پائونڈ کی آمدنی متوقع ہے

بدھ مئی 18:27

ورلڈ کپ 2019کا فائنل کرکٹ کا مہنگا ترین میچ ہوگا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) کر کرکٹ ورلڈ کپ 2019برطانیہ میں کھیلا جائے گا، انگلش کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ 2019 سے بڑا منافع ہونے کی امید ہے۔ کرکٹ کے گھر لارڈز میں 14کو جولائی شیڈول فیصلہ کن معرکہ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین میچ ہوگا۔ فائنل ٹکٹ کی قیمت 395پائونڈ ہوگی جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 63ہزار روپے بنتی ہے۔ٹکٹس کے کم سے کم نرخ 188 پانڈ یعنی تقریبا 30ہزار روپے ہوگی۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے دوران ای سی بی کو 8لاکھ ٹکٹس کے عوض چار کروڑ پائونڈ کی آمدنی متوقع ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میچز لندن سٹیڈیم میں کرانے کی کافی کوششیں کیں جس کی بڑی وجہ اس میں 60 ہزار سے زائد نشستوں کی گنجائش ہو لیکن عام طور پر فٹ بال میچز کیلئے استعمال ہونے والے گرانڈ کو کرکٹ کیلئے تیار کرنا کافی مہنگا سودا ثابت ہورہا تھا اس لیے یہ تجویز قابل عمل نہیں سمجھی گئی۔

متعلقہ عنوان :