قومی ٹیم ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئی(کل) ایران روانہ ہوگی

بدھ مئی 18:27

قومی ٹیم ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئی(کل) ایران روانہ ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) قومی ٹیم ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئی(کل) جمعرات کو ایران روانہ ہوگی۔ پاکستان بلئیرڈ ایسوسی ایشن کے میڈیا کوارڈینیٹر نوید کباڈیہ کے مطابق آئندہ ماہ شیڈول ایشین سنوکر چیمپئن شپ 6 سے 12 مئی تک ایران میں کھیلا جائے گا جس میں محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ این بی پی سپورٹس کمپلیکس بلیئرڈ ہال کراچی میں زوروشور سے جاری ہے جو کہ 3 مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔