چیمپئنزلیگ فٹبال،ریئل میڈرڈکی ٹیم مسلسل تیسری بار فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 2 مئی 2018 18:29

چیمپئنزلیگ فٹبال،ریئل میڈرڈکی ٹیم مسلسل تیسری بار فائنل میں پہنچ گئی
میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) ریئل میڈرڈ نے چارتین کے اگریگیٹ اسکورکی فتح کی بدولت مسلسل تیسری بار چیمپئنزلیگ فٹبال فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔فرنچ اسٹرائیکر کریم بینزیما نے دومرتبہ گیند کوجال میں پہنچاکرریئل میڈرڈاوربائرن میونخ کاسیمی فائنل سیکنڈلیگ میچ دو،دوسے برابرکردیا۔ریئل میڈرڈ نے چارتین کے اگریگیٹ اسکورکی فتح کی بدولت فائنل میں جگہ بنالی۔

ریئل میڈرڈ نے ہوم گرانڈ پرسیمی فائنل فرسٹ لیگ میچ دوکے مقابلے میں ایک گول سے جیتاتھا۔

(جاری ہے)

بائرن میونخ کوفائنل میں رسائی کیلئے ہوم میچ میں کم ازکم 2گول کے فرق سے کامیابی کی ضرورت تھی۔جوشوا نے ابتداہی میں گول کرکے بائرن کوبرتری دلائی۔جسے ایک گھنٹے بعدجیمزروڈریگزنے ڈبل کردیا۔رئیل میڈرڈ کے کریم بینزیما نے مسلسل 2گول کرکے بائرن کی برتری کو ڈرا میں بدل دیا۔ بینزیما نے پہلاگول ہیڈر اوردوسراگول کیپرکی غلطی سے کیا۔کوچ زیڈان نے فتح کے بعد کہاکہ چیمپئنزلیگ ریئل میڈرڈ کے ڈی این اے میں شامل ہے۔بینزیمانے گذشتہ12 میچز میں صرف ایک گول کیاتھا۔لیکن ہم نے اس پراعتماد کیا اوراس نے کارنامہ کردکھایا۔

متعلقہ عنوان :