Live Updates

بشریٰ بی بی کی لاہورجلسےمیں شرکت،حقیقت سامنےآگئی

لاہورکےجلسے میں اسدعمراورعمران خان سمیت سب کی فیملیزبھی شریک تھیں،خواتین بارے میں بیہودہ الفاظ پرمعافی مانگی جائے۔رہنماء پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 مئی 2018 17:36

بشریٰ بی بی کی لاہورجلسےمیں شرکت،حقیقت سامنےآگئی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی 2018ء) : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مینارپاکستان جلسے میں شرکت سے متعلق حقیقت سامنے آگئی، رہنماء پی ٹی آئی شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ لاہورجلسے میں عمران خان اوراسد عمرسمیت سب کی فیملیزبھی شریک تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج قومی اسمبلی میں وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ ہربحث کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کے بیان پرمذمت کی اور کہا کہ ن لیگ کے وزراء خواتین کے بارے میں بیہودہ الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ خواجہ آصف نے میرے بارے میں کہے الفاظ پرمعافی بھی نہیں مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں خواتین سے متعلق کہے گئے الفاظ پربھی معافی مانگی جائے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ہم شرافت دکھا رہے ہیں ہمارے صبر کاامتحان نہ لیا جائے۔ لاہورکے جلسے میں اسدعمر اورعمران خان سمیت سب کی فیملیزبھی تھیں۔ ایوان کی صدارت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ عورت ماں بھی ہوتی ہےاور بہن بھی، ہم نےہمیشہ خواتین کا احترام کیا۔ یہ ایوان خواتین کی عزت کرتا ہے جو نہیں کرتا اس کی مذمت کرتا ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات