حکومت نے پنجاب بھرمیں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں،ملک لیاقت حسین

بدھ 2 مئی 2018 18:29

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وچیئرمین یوسی90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پنجاب بھرمیں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں ،وزیراعلی پنجاب نے جتنے ترقیاتی کام اپنے حالیہ دورمیں کرائے آج سے پہلے کسی وزیراعلی نے اپنے صوبے میں نہیں کرائے دوسرے صوبوں کے عوام بھی پنجاب میں ہونیوالی ترقی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کاش شہبازشریف جیسا کوئی ہمارا بھی وزیراعلی ہوتا ،حلقہ این ای59میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کراکے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کردیا ہے یوسی چک جلال دین میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام گلیوں کی تعمیر کے منصوبے کچھ مکمل ہوچکے ہیں باقی آئندہ چند روزمیں مکمل ہوجائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے یوسی چک جلال دین میں جاری گلیوں کی پختگی کے ترقیاتی کاموں کامعائنہ کرنے کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک لیاقت حسین نے کہا کہ چک جلال دین کے عوام سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کو آئندہ الیکشن میں پہلے بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اورآئندہ حکومت بھی ایک بارپھر مسلم لیگ ن کی ہی بنے گی۔