مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کرنے سے پہلے عوامی سروے

بدھ مئی 18:29

مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کرنے سے پہلے عوامی سروے
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کینٹ کے رہنما چوہدری مامون انور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کرنے سے پہلے عوامی سروے کرائے اور جو لوگ میرٹ پر پورا اترتے ہیں حلقے میں انہوں نے کام کیے ہیں،عوام ان پراعتماد کرتے ہیں انہیں ٹکٹ دیے جائیں اورکوشش کی جائے کہ زیادہ ٹکٹ نوجوانوں کودیے جائیں ،،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاجائے کہ انہوں نے عوام کیلئے کیا کام کیے اورعوام میں ان کیلئے کیا تاثر پایا جاتا ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس رینج روڈ پر معززین علاقہ کے ایک وفد سے گفتگو کے دورا ن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن پر اس کے مخالفین ہرطرف سے وارکررہے ہیں ایسے وقت ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے اورایک ایک ووٹ کی اہمیت ہے ،سینئر سیاستدانوں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،،سینیٹر چوہدری تنویر علی ودیگر کی مشاورت سے راولپنڈی میں ٹکٹ امیدواروں کو دیے جائیں ان کی پارٹی کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں قوی امیدہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ملک بھر سے ریکارڈ کامیابی سمیٹے گی اور راولپنڈی سے انشاء اللہ مسلم لیگ ن کلین سوئیپ کریگی اورآئندہ حکومت بھی تمام تررکاوٹوں مخالفتوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی ہی قائم ہوگی۔