راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، 16ملزمان گرفتار

بدھ 2 مئی 2018 18:29

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی کھلی شراب اور اسلحہ بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے وارث سی05لیٹر کھلی شراب، تھانہ نیوٹائون پولیس نے عزیز سی05لیٹر کھلی شراب، عامر سی15لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے سعید سی09لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجرخان پولیس نے غلام محی الدین سی10لیٹر کھلی شراب، مطلوب سی07لیٹر کھلی شراب، دانیال سی08لیٹر کھلی شراب، تھانہ صاد ق آباد پولیس نے توقیر سی01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ جاتلی پولیس نے وجاہت سی01عدد پستول30 بورجبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ابرار کو غیر قانونی طور پر پٹرول ڈیزل فروخت کرتے ہوئے قابوکرکے 03کین پٹرول ،ڈیزل،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے شاکر سے 20لیٹر پٹرول،مختار سے 40لیٹر پٹرول،تھانہ کہوٹہ پولیس نے رحمت ،تھانہ پیر ودھائی پولیس نے اللہ دتہ اور منصور کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :