ریسکیوآپریشن کے دوران گذشتہ ماہ میں2095ایمرجنسی متاثرین کو مدد فراہم کی گئی ، ترجمان ریسکو1122

بدھ مئی 18:33

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سرو س ریسکیو 1122 راولپنڈی ڈاکٹرعبدالرحمان نے ریسکیو1122راولپنڈی ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے راولپنڈی میں قائم تمام ریسکیو اسٹیشن کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجسکا مقصد سروس کی کارکردگی اور بغیر کسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز ڈیلوری کویقینی بنانا تھا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122راولپنڈی کے کنٹرول روم کے اعدادو شمار میںریسکیو1122راولپنڈی نے گزشتہ ماہ اپریل میں2145ریسکیوآپریشن کے دوران2095ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا۔پنجا ب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122راولپنڈی نے اپریل2018 ء کے دورا ن2145 ایمر جنسیز میں2095 متا ثرین کو 7 منٹ کے اوسطاً رسپا نس ٹائم کے ساتھ ریسکیو کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ما ہ میں ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122راولپنڈی کو موصول ہونے والی 2145ایمر جنسی کا لز میں سے 738روڈ ٹریفک حا دثات ،1126میڈیکل ایمر جنسینز،73آگ لگنے کے واقعات،57جرائم کے واقعات ،148دیگر ریسکیو آپریشن،02عمارت منہدم ہونے کے واقعات اور ایک سلنڈر دھماکے کا واقعہ میں بر وقت رسپا نس کر کے مد د فراہم کی۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی نی73آگ کے حا دثا ت میں بر وقت رسپا نس کر کے ان حا دثات کو بڑے سا نحا ت میں تبدیل ہو نے سے بچایا۔

متعلقہ عنوان :