رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ مئی 18:33

رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کے امکانات ہیں اور سائنسی اعداد و شمار کے مطابق پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔

(جاری ہے)

چاند کی پیدائش 15 مئی کو شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہو جائے گی اور 16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا اور چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔

متعلقہ عنوان :