کوئٹہ ،ْ مشرقی بائی پاس کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

بدھ 2 مئی 2018 18:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب زیر تعمیر مکان میں چند مزدور سوئے تھے کہ ان پر دیوار آگری، جس کی زد میں آنے سے 3 مزدور زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور زخمی مزدوروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے تینوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :