پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں66ارب17 روپے سے زائدکی کمی

بدھ مئی 18:44

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں66ارب17 روپے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری بدھ کوبھی اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی45400،45300اور45200کی نفسیاتی حدوںسے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں66ارب17 روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت47.21فیصدکم جبکہ61.99فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی۔بدھ کوکاروبار کا آغازملے جلے رجحان سے تاہم الیکشن سال ہونے کے باعث سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے سرمایہ کاری سے گریزکیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 45162پوائنٹس کی سطح پر دیکھا تاہم اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں مقامی برکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس292.49پوائنٹس کمی سی45196.37پوائنٹس پر بند ہوا۔بدھ کومجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی120کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،230 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں66ارب کروڑ80لاکھ61ہزار140روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر93کھرب20ارب32 کروڑ50لاکھ18ہزار665روپے ہو گئی ۔

بدھ کو13کروڑ12 لاکھ11ہزار760شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوپیر کی نسبت11کروڑ73 لاکھ54ہزار110شیئرزکم ہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت148.30روپے اضافے سی3114.30روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت51.96روپے اضافے سی1091.20روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت150.00روپے کمی سی7750.00روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت111.00روپے کمی سی2235.00روپے ہو گئی ۔

بدھ کو لوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں1کروڑ51لاکھ32ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت36پیسے اضافے سی11.36روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2 کروڑ59لاکھ12ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے کمی سی12.21روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس161.24پوائنٹس کمی سی22233.60 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس471.98پوائنٹس کمی سی76555.90پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس234.14پوائنٹس کمی سی32746.63پوائنٹس ہو گئی ۔