انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

بدھ 2 مئی 2018 18:44

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالراورچینی یوآن کی قدر میںاستحکام،یورواوربرطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی جبکہ سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں5پیسے اور قیمت فروخت میں7پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.65روپے سے گھٹ کر115.60روپے اورقیمت فروخت115.72روپے سے گھٹ کر115.65روپے ہوگئی۔

بدھ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.20روپے اور قیمت فروخت118.70روپے پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

یوروکی قدرمیں70پیسے اور برطانوی پائونڈکی قدر1.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید143.00روپے سے گھٹ کر142.70روپے اور قیمت فروخت144.50روپے سے گھٹ کر143.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید163.00روپے سے گھٹ کر161.80روپے اور قیمت فروخت164.50روپی سے گھٹ کر163.30روپے ہوگئی۔

بدھ کوسعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدرمیں5،5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.55روپے سے بڑھ کر31.60روپے اور قیمت فروخت31.85روپے سے بڑھ کر31.90روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.35روپی سے بڑھ کر32.40روپے اور قیمت فروخت32.65روپے سے بڑھ کر32.70روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پر مستحکم رہی۔