پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں پھنسی پرتگالی سیلنگ بوٹ کے مسافروں کو بچالیا

بدھ مئی 18:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پاک بحریہ نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے کھلے سمندر میں پھنسی پرتگالی سیلنگ بوٹ کے مسافروں کو ایندھن پینے کا صاف پانی اور دوسری اشیا خوردنوش فراہم کرکے بچالیا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا کھلے سمندر میں صومالیہ سے تقریباً180 ناٹیکل میل دور کامیاب امدادی آپریشن کیا ہے پرتگالی سیلنگ بوٹ بینی لیو2 ایندھن ختم ہونے کے باعث کھلے سمندر مین مامور پی این ایس عالمگیر نے امداد فراہم کی دنیا کے گرد چکر لگانے والی کشتی پر بچے اور خواتین بھی موجود تھیں پرتگالی فیملی نے پاک بحریہ کے امداد آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :