بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

فیصد انسان آلودہ فضا میں سانس لینے میں مجبور ہیں، سرفہرست نئی دلی، دوسرے نمبر پر مصر کا شہر قاہرہ، تیسرے نمبر پر بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا ہے ، عالمی ادارہ صحت

بدھ 2 مئی 2018 18:54

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فضائی آلودگی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جو دنیا کے ایسے بڑے شہروں کی فضا کے معیار کو جانچ کر تیار کی گئی ہے جہاں تقریبا 14 ملین یا اس سے زائد کی آبادی موجود ہے۔ رپورٹ میں دنیا کے سب سے زیادہ 20 آلودہ شہروں میں سے 14 بھارتی شہر شامل ہیں جن میں نئی دلی سمیت ممبئی، پٹنا، آگرہ، واراناسی، جیپور اور جودھ پور بھی شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست نئی دلی، دوسرے نمبر پر مصر کا شہر قاہرہ، تیسرے نمبر پر بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا، چوتھے نمبر پر بھی بھارت کا شہر ممبئی جب کہ پانچویں نمبر پر چین کا داراحکومت بیجنگ شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں 90 فیصد انسان آلودہ فضا میں سانس لینے میں مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ آلودہ فضا سانس لینے میں دشواری پیدا کرتی ہے جس سے پھیپھڑوں کا مرض، حرکت قلب متاثر ہونا اور دیگر مہلک بیماریوں کا خدشہ لاحق ہوجاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضائی آلودگی سے سالانہ 7 ملین افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ فضائی آلودگی کی اہم وجہ صنعتوں، گاڑیوں اور ٹرک کا دھواں ہے جس سے 4.2 ملین افراد کی سالانہ اموات ہوتی ہے جب کہ جنگلات کی کٹائی اور عمارتوں کی تعمیر میں اضافہ 3.8 ملین افراد کی سالانہ اموات کا باعث ہے۔۔

متعلقہ عنوان :