آئرلینڈ کی اپریل میں بیروزگاری کی شرح 5.9 فیصد رہی

بدھ 2 مئی 2018 19:07

آئرلینڈ کی اپریل میں بیروزگاری کی شرح 5.9 فیصد رہی
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء)آئرلینڈ نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران ملک میں بیروزگار افراد کی شرح 5.9 فیصد رہی جو عشرے کی کم ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران ملک میں بیروزگار افراد کی شرح 5.9 فیصد رہی جو مئی 2008 کے بعد اس کی کم ترین شرح اور یورو زون کی اوسط شرح بے روزگاری 8.5 فیصد سے بھی کم ہے۔ اس کی وجہ ملکی معیشت میں بہتری کے باعث روزگار کے مواقع میں اضافہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017 کے دوران آئر لینڈ کی اقتصادی شرح نمو 7.8 فیصد رہی جو یورپی ممالک کی سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 2018 کے دوران ملک میں بیروزگار افراد کی شرح 5.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔۔