اوپن یونیورسٹی میں "بچوں کی تربیت" پر قومی کانفرنس شروع

حکومت نے ملک کے ہر بچے کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے پالیسی متعارف کردی ہے ،ْ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہ سکے گا۔ انجنئیر محمد بلیغ الرحمن

بدھ 2 مئی 2018 19:16

اوپن یونیورسٹی میں "بچوں کی تربیت" پر قومی کانفرنس شروع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت اور نگہداشت"کے موضوع پر دوسری 2۔روزہ قومی کانفرنس کی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ،ْ انجنئیر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت نے خوشحال اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ملک کے ہر بچے کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے ایک جامع پالیسی متعارف کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اِس پالیسی کے تحت ملک کا ایک بھی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہ سکے گا۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ،ْہائر ایجوکیشن کمیشن ،ْ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور رُپانی فائونڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔کانفرنس کے مقررین نے کہا کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بچوں کو قومی ترقی کے مین سٹریم میں لانے کے لئے بچوں کی مناسب تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کا عہد کیا۔کانفرنس کے دیگر مقررین میں وزارت تعلیم کے جائنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزر ،ْ پروفیسر محمد رفیق طاہر ،ْ چئیرمین رُپانی فائونڈیشن ،ْ نصرالدین رُپانی ،ْ یونیسف کے چیف آف ایجوکیشن ،ْ ایلن ون کلمتھاٹ(Eilen Van Kalmthout) ،ْ ایجوکیشن فائونڈیشن اوپن سوسائٹی کی سینئر پروگرام آفیسر ،ْ نرگس سلطانہ ،ْ پلان انٹرنیشنل پاکستان کی قائم مقام کنٹری ہیڈ ،ْ نادیہ نور اور اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ارلی چائلیڈ ایجوکیشن پر پہلی کانفرنس کی سفارشات میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو جوذمہ داریاں سونپی گئی تھی ،ْ یونیورسٹی نے وہ ذمہ داریاں بہ حسن و خوبی ادا کردئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ذمہ داریوں میں ارلی چائیلڈ ایجوکیشن اینڈ کئیر" کے عنوان پرریسرچ جرنل کی اشاعت ،ْ یونیورسٹی میں "بچوں کی دیکھ بھال اور ابتدائی تعلیم کا مرکز"کا قیام ،ْ چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز متعارف کرنا شامل تھے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ریسرچ جنرل شائع ہوگیا ہے ،ْ چائلیڈ ایجوکیشن سینٹر کے قیام کا کام آخری مرحلے میں ہے ،ْ ارلی چائلیڈ ایجوکیشن میں چار سالہ بی ایس پروگرام اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ آئندہ سمسٹر سے پیش کئے جائیں گے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اعلان کیا کہ اس موضوع پر کانفرنس یونیورسٹی کی ایک مستقل تقریب ہوگی۔وفاقی وزیر ،ْ انجنئر محمد بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں نصاب سازی کا سب سے زیادہ کام سال 2013سے 2018ء کے درمیان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود حکومت ہر شعبہ زندگی میں بہتری لائی ہے۔ ارلی چائیلڈ ایجوکیشن اینڈ کئیر" کے عنوان پر اوپن یونیورسٹی کے نئے ریسرچ جرنل کی لانچنگ کرتے ہوئے محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ یونیورسٹی کا یہ جرنل بچوں کی ابتدائی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرے گا ،ْ اسی طرح بچوں کی دیکھ بھال اور ابتدائی تعلیم کا مرکزآئوٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی نیٹ میں لانے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔ انجنئیر محمد بلیغ الرحمن نے ان کامیابیوں پر وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کو مبارکباد دی۔ ارلی چائیلڈ ایجوکیشن کے موضوع پر پوسٹر مقابلہ اور محفل مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا۔۔