ایف پی سی سی آئی اور گوانگژوجنرل چیمبر آف کامرس کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

بدھ 2 مئی 2018 19:16

ایف پی سی سی آئی اور گوانگژوجنرل چیمبر آف کامرس کے درمیان باہمی تجارت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )اور گوانگژوجنرل چیمبر آف کامرس((جی سی سی) چائنہ کے مابین باہمی تجارت کے فروغ ،مارکیٹ ریسرچ کا تبادلہ،دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے جوائنٹ وینجرز اورکینٹن فیئر میں پاکستان وفود کیلئے سہولیات دینے کے حوالے سے مفاہمت کی یادد پر دستخط کئے گئے ہیں ۔

ایف پی سی سی آئی کی طرف سے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف اور گوانگژوجنرل چیمبر آف کامرس کی طرف سے جی سی سی کے صدر ژو ژیانگ نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ مفاہمتی یادداشت سے پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گئی، دونوں ممالک میں تجارت کی صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے لہذانجی شعبے کو باہمی روابط بڑھاکر تجارت کو فروغ دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایم او یو کا مقصد دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانا اور مارکیٹ ریسرچ کا تبادلہ اور کینٹن فیئر میں پاکستانی کاروباری برادری کیلئے سہولیات مہیا کرنا ہے۔ ایم او یو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ بھی ہو گا اور بزنس ٹو بزنس میٹنگ بھی کروائی جائے گئی۔ اس موقع پر گوانگژوجنرل چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے موقعوں کے بارے میںہمیں معلومات مہیا کرئے ہم مزید بھاری سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہے۔

پاکستان کی بنی ہوئی پروڈکٹ بھی بہت اچھی ہوتی ہے خصوصی طور پر لیدر اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی ،ہمیں ایف پی سی سی آئی معلومات دیں ہم پاکستانی کاروباری برادری کو چین میں پاکستانی پروڈکٹ کو سیل کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرئے گئے۔۔