برائلر گوشت کی قیمت میں 9روپے فی کلو اضافہ

بدھ 2 مئی 2018 19:16

برائلر گوشت کی قیمت میں 9روپے فی کلو اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء)برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہی روز میں 9روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ روز برائلر گوشت کی قیمت 232روپے بڑھ کر 241روپے فی کلو ہو گئی ۔ فارمی انڈوں کی قیمت 88روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔۔