مارچ کے دوران چاول کی برآمدات میں 69.19 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

بدھ مئی 19:22

مارچ کے دوران چاول کی برآمدات میں 69.19 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 69.19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال 2017-18 میں مارچ کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 232.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں مارچ 2017 کے دوران چاول کی برآمدات سے 137.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2017 کے مقابلہ میں مارچ 2018 کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 95.2 ملین ڈالر یعنی 69 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔