وزیراعلیٰ سندھ نے جھمپیر ونڈ پاور پلانٹ کھ افتتاح کردیا

اس وقت رینیوبل انرجی سے ہم 930 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، سال کی آخر تک پیداوار 12 میگاواٹ بن جائی گی،سید مراد علی شاہ

بدھ 2 مئی 2018 19:22

وزیراعلیٰ سندھ نے جھمپیر ونڈ پاور پلانٹ کھ افتتاح کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جھمپیر ونڈ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاور پلانٹ 50 میگاواٹ کا ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ بننے کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کی تھی، انہوں نے وزیراعظم کو کہا تھا کہ اگر وفاقی حکومت ساتھ دے تو مین حکومت کی مدت ختم ہونے تک 1000 میگاواٹ رینیوبل انرجی سے پیدا کرسکتا ہوں، ان کا وعدہ پورا ہونے جا رہا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت رینیوبل انرجی سے ہم 930 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، سال کی آخر تک پیداوار 12 میگاواٹ بن جائی گی، مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ انہو ں نے وزیراعظم کو کہا تھا کہ گرڈ میں ہمیں زیادہ جگہ دینگے، توانائی بحران کا خاتمہ تب ہی ممکن ہوگا جب ہم اپنے وسائل پر بھروسا کریں گے،ہم امپورٹڈ گیس اور فرنش آئل پر بجلی پیدا کررہے ہیں،ہمیں ونڈ، سولر، گیس، بیگس اور کول پر بھروسا کرنا ہوگا، ،وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب بے نظیر بھٹو نے پاور پالیسی دی تھی تو بڑی تنقید ہورہی تھی، ا س وقت 6 سینٹی فی کلو والٹیج یونٹ ریٹ رکھا گیا، جسکو مہنگی بجلی کہا گیا،مجھے بتائیں یہ ریٹ کیا ہیںآپ نے بجلی کو بھی سیاست کی نظر کردیا اور آج ملک اندھیرے میں مبتلا ہے، مراد علی شاہ نے کہا کہ توانائی بحران سے صنعت کا پہیہ جام ہوگیا ہے، یہ ترقی آپ چاہتے تھی مجھے وزیراعلیٰ سندھ ہوئے 21 ماہ ہوگئے ہے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اپنی مدت میں مسلسل توانائی منصوبوں کو مکمل کرانے کے لیے کوششیں کیں، جھمپیر ایک رینیوبل انرجی کا مرکز بنتا جا رہا ہے،سندھ پورے ملک کی بجلی کی قلت کا خاتمہ اور برآمد کی صلاحیت رکھتا ہے بجلی کے منصوبے کا افتتاح کرتا لیکن الیکشن کمیشن نے منع کیا ہے۔