مسلم لیگ نے ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی کو ایک بار پھر نوازنے کی تیاری کر لی

4 سالوں میں تیسری پروموشن دے کرشیر علی کو گروپ ٹین میں سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف ایگزیکٹو پی آئی اے لگائے جانے کے لئے فائل ورک مکمل

بدھ 2 مئی 2018 19:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) مسلم لیگ نے ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی کو ایک بار پھر نوازنے کی تیاری کر لی کی 4 سالوں میں تیسری پروموشن دے کرشیر علی کو گروپ ٹین میں سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف ایگزیکٹو پی آئی اے لگائے جانے کے لئے فائل ورک مکمل کر لیا گیا ترقی کے منتظر سینئر اور قابل افسران میںمایوسی پھیل گئی ذرائع کے مطابق مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی اور ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا تعلق ہزارہ سے ہے ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی سیاسی طور پر بھی سردار مہتاب عباسی کے بہت قریب ہیں شیر علی کی تقرری سیاسی بنیادوں پر کی گئی تھی جسے پی آئی اے سے ایوی ایشن ڈویژن میں ڈیپوٹیشن پر لایا گیا تھا جبکہ4سالوں میں2 مرتبہ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کو پروموشن دی گئی اور اب حکومت ختم ہونے سے قبل ایک مرتبہ پھر شیر علی کو گروپ ٹین میںترقی دے کر سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف ایگزیکٹو پی آئی اے تعیناتی کی تیاری کے تمام مراحل مکمل کر لئے گئے ہیں جونیئر افسر کی تقرری سے ترقی کے منتظر سینئر اور قابل تمام افسران میں بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :