کپڑوں کے ساتھ ہیرئون لیپ کرکے اٹلی سمگل کرنے کی کوشش

مقامی عدالت نے ملوث گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا ،پانچ لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم

بدھ مئی 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) مقامی عدالت نے کپڑوں کے ساتھ ہیرئون لیپ کرکے اٹلی سمگل کرنے کی کوشش میں ملوث گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے کے ملزم محسن ضیاء کو اے این ایف نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب ملزم محسن ضیاء اپنے سفید رنگ کے کپڑوں کے ساتھ 9 کلو 20 گرام ہیئروئین مبینہ طور پر لیپ کر کے اٹلی سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

عدالت میں ملزم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران ملزم محسن ضیاء کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جب تک ملزم سے برآمد ہونے والے کپڑوں کی لیبارٹری رپورٹ وصول نہیں ہو جاتی اے این ایف ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر سکتی۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کر تے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے خلاف ملزم کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :