علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر سکیورٹی حکام کی کارروائی

نائیجیرین نژاد شہری اجومہ اچوکسی کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کر لی

بدھ 2 مئی 2018 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر سکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نائیجیرین نژاد شہری اجومہ اچوکسی کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم نے قبضہ میں لی جانے والی ہیروئن سرپر پہنی ٹوپی کے استر میں چھپا رکھی تھی۔ جسے ملزم دبئی سمگل کرنا چاہتا تھا۔ اے ایس ایف نے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کر دیا ہے۔ جس سے چھان بین جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :