Live Updates

پاکستان تحریک انصاف میں عورتوں کی عزت کی جاتی ہے، حلیم عادل شیخ

نواز لیگ کے مشٹنڈے وزیر رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی نے عورتوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر کے اپنی کردار کی عکاسی کی ، سینئر ایگزیکٹو نائب صدر تحریک انصاف سندھ

بدھ 2 مئی 2018 19:41

پاکستان تحریک انصاف میں عورتوں کی عزت کی جاتی ہے، حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں عورتوں کی عزت کی جاتی ہے نواز لیگ کے مشٹنڈے وزیر رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی نے عورتوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر کے اپنی کردار کی عکاسی کی ہے ، انہوں نے کہا جو لوگ جس ماحول میں رہتے ہیں وہ ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری دونوں کرپٹ حکمران رہے ہیں جن کو قوم کبھی نہیں بھلا سکتی اس وقت قوم کو گمراہ کرنے کے لئے نورا کشتی والا کھیل کھیل رہے ہیں لیکن عوام ان کو رد کر چکی ہے ، نواز شریف اور ان کے خاندان کی سیاست کاخاتمہ ہوچکا ہے اور جلد زرداری کی سیاست کا بھی خاتمہ ہوگا، انہوں نے مزید کہ شہباز شریف سندھ میں دورہ کرنے آرے ہیں لیکن ان کو سندھ میں کچھ نہیں ملنے والا پہلے پنجاب کی عوام کا سوچیں جہاں پر جنوبی پنجاب کے لاکھوں لوگ غربت کی وجہ سے نقل مقانی کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہانواز حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے تمام وعدے بھی جھوٹ ثابت ہوئے ہیں اب خود ہی کہہ رہے ہیں کہ ملک میں 5200میگا واٹ کا شاٹ فال ہوگیاہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کر کے عوام کا جینا حرام کیا جارہا ہے سخت گرمی کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں لیکن غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات