صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی ، سخت گرمی کا زور ٹوٹ گیا

بدھ مئی 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں چلنے والی تیز آندھی سے گزشتہ کئی روز سے جاری سخت گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ دوسری طرف تیز آندھی اپنی اکھاڑ پچھاڑ کو جاری رکھتے ہوئے شہر سے گزر گئی۔ آندھی کی وجہ سے شہر بھر میں کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

(جاری ہے)

دوکانوں کے شیڈ تیز ہوا کے ساتھ خلا میں اڑتے دکھائی دئیے جبکہ آندھی کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کے باہر لگائے جانیوالے ٹینٹ کے ساتھ ساتھ وہاں پر موجود میڈیا کی گاڑیوں کی چھتوں پر لگے سگنل انٹینا بھی ہوا کے دبائو سے اکھڑ گئے۔

آندھی سے قبل شہر کے مختلف مقامات پر ہلی بونداباندی بھی دیکھنے میں آئی۔ جس سے چلنے والی ہوائوں میں ٹھنڈک پیدا ہو گئی اور شہر میں چھائی جانے والی کالی گھٹائوں کے بعد محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارلحکومت لاہور میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :