ْ مسلم لیگ ن نے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان پورا نہ کرسکی ، پیپلز پارٹی پنجاب

بدھ 2 مئی 2018 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما و جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین پنجاب نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا مگر ابھی تک یہ جماعت کچھ نہیں کرسکی ۔ہم سیاسی پوا ئنٹ سیکورنگ نہیں کرتے بلکہ پنجاب حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اورنج لائن بنانے کے بجائے بجلی پیداکرنے کے منصوبے شروع کرے ۔

(جاری ہے)

توانائی کے بحران کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔اس بحران کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔عوام اس بحران سے سخت پریشان ہیں ۔لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہونے سے صنعتیں بند ہورہی ہیں ۔مسلم لیگ ن کی قیادت اس مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کرے ۔ صرف لو ڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے اعلانات کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، مسلم لیگ ن کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ۔بڑے بڑ ے اعلانات کرنے والے بتائیں کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے انہوں نے اب تک کیا اقدامات کئے ہے۔