لاہور ہائیکورٹ نے احد ملک کا نام ای سی ایل سے شامل کرنے کیخلاف کیلئے درخواست پر فریقین کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا

بدھ 2 مئی 2018 19:49

لاہور ہائیکورٹ نے احد ملک کا نام ای سی ایل سے شامل کرنے کیخلاف کیلئے ..
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق ٹائون ناظم یوسف احد ملک کا نام ای سی ایل سے شامل کرنے کیخلاف کیلئے درخواست پر فریقین کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے یوسف احد کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے اپنا نام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل آفتاب باجوہ نے بتایا کہ یوسف احد کا نام کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کے معاملے پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے لیکن اس کے باوجود یوسف احد کا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار نے بیرون ملک جانا ہے اس لیے ان کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی 5 جون کو ہوگی۔