ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے ڈینگی پروگرام ملازمین اور ویکسی نیٹرز پر پولیس کے لاٹھی چارج کی انکوائری کیلئے ایک رکنی ٹریبونل تشکیل دیدیا

بدھ 2 مئی 2018 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے ڈینگی پروگرام ملازمین اور ویکسی نیٹرز پر پولیس کے لاٹھی چارج کی انکوائری کیلئے ایک رکنی ٹریبونل تشکیل دیدیا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے یہ ٹریبونل چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے احکامات کی روشنی میں ترتیب دیا ہے یک رکنی انکوائری ٹریبونل نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شہری اس واقعہ کے حوالے سے اپنا بیان قلمبند کرانا چاہے تو وہ نو مئی کو ٹریبونل کے روبرو پیش ہو۔