لاہور: رنگ روڈ پر واقع غیر قانونی ٹول پلازہ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کو واپس لینے کے حکومتی اقدام کیخلاف آل پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کو اپنے مطالبات منظور کئے جانے کیلئے بارہ گھنٹے کی مہلت دیدی

بدھ مئی 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) رنگ روڈ پر واقع غیر قانونی ٹول پلازہ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے اس نوٹیفکیشن کو واپس لینے کے حکومتی اقدام کیخلاف آل پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کو اپنے مطالبات منظور کئے جانے کیلئے بارہ گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے اندر رنگ روڈ پر ٹول پلازوں کے خاتمے سمیت ٹریفک وارڈن کے اختیارات میں کمی سے متعلق مطالبات تسلیم کئے جائیں اور اگر آئندہ بارہ گھنٹوں تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ لاہور کو جام کردینگے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے صدر محمد تنویر بٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے منی مزدا ایسوسی ایشن کے کارکنان سے وعدہ خلافی کی ہے اور حکومتی روئیے سے لگتا ہے کہ حکومت خود چاہتی ہے کہ ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات کی حمایت میں لاہور کو جام کر دیں انہوں نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کرناچاہتے لیکن پنجاب حکومت نے ان کے ساتھ جو فراڈ کیا ہے اس سے مجبور ہو کر وہ لاہور کو بند کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اگر لاہور کو بند کرنا پڑا تو آل پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے سینکڑوں اراکین اپنی گاڑیوں سمیت لاہور کے تمام داخلی راستوں پر دھرنا دیکر شہر کو بند کر دینگے۔