جماعت اسلامی سندھ کے رہنمائوں کی کراچی یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں کامیاب عہدیداران کو مبارکباد

بدھ مئی 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں حسن عباس صدر اور عاجز جمالی کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جمہوریت کے فروغ، اظہار رائے کی آزادی اور مظلوموں کی داد رسی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔