جو جماعت پانچ سالوں میں چھوٹے سے صوبے کے عوام کیلئے مناسب روزگار کا انتظام نہیں کر سکی ایک سال میں پانچ کروڑ ملازمتیں کہاں سے پیدا کر سکتی ہے،علی اکبر گجر

بدھ مئی 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف خدانخواستہ اقتدار میں آنے کے بعد سالانہ پانچ کروڑ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے دعوے کو دیوانے کی بڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو جماعت پانچ سالوں میں ایک چھوٹے سے صوبے کے عوام کے لئے مناسب روزگار کا انتظام نہیں کر سکی و ہ ایک سال میں بائیس کروڑ نفوس پر مشتمل ملک میں پانچ کروڑ ملازمتیں کیونکر اور کہاں سے پیدا کر سکتی ہی․ ملازمتیں مزاروں پر بٹنے والے چاول نہیں کے دیگیں بھر بھر کر عوام میں تقسیم کی جاسکیں․ ایک سال میں پانچ کروڑ نئی ملازمتیں تحریک انصاف کے پاس اس بڑا جھوٹ باقی نہیں بچا․خیبر پختونخوا میں بد ترین ناکام رہنے والی جماعت اب پیپلز پارٹی کے نقش قدم پر چل نکلی ہی․ تعمیراتی، صنعتی اور تجارتی ترقی سے ملازمتیں پیدا ہوتی ہیںجو صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی کر سکتی ہی․ قوم کے بپڑھے لکھے بے روزگار نوجوان طبقے کے لئے ملازمتوں کی گنجا ئش پیدا کرنے کے لئے ہی ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے ملک میں توانائی، تعمیرات اور تجارتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی اور آج ملک میں ایسے حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہوا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ملک کی واحد سیاسی قوت ہے جس کی نظر پاکستان کے تمام علاقوں کے مسائل پر یکساں مرکوز ہی․ ہماری قیادت جھوٹے وعدے اور کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ملک میں صنعت تجارتمواسؒات اور کاروابری سرگرمیوں کے فروغ پر توجہ دء اور ملک سے بیروزگاری کو کم کرنے کی کوششوں میں بڑی حد تک کامیاب ہوئی،․ ہماری موجودہ حکومت کا ایک ہ ہ کارانامہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کی صور ت میں پاکستان کے اعلی تعلیمیافتہ نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے سنہرے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بن چکا ہی․ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے صوبے میں پانچ کروڑ کی بجائے پانچ لاکھ شہریوں کے لئے نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے ہوتے تو آج خیبر پختونخوا کے محنتی اور محب وطن عوام کبھی روزگار کی تلاش میں دوسرے صوبوں کا رخ نہ کرتے۔#