سندھ ہائی کورٹ ، بلاول بھٹو کو سیکورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی

بدھ 2 مئی 2018 20:12

سندھ ہائی کورٹ ، بلاول بھٹو کو سیکورٹی  سے متعلق درخواست کی سماعت وکیل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی فراہم سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی اس موقع پر بلاول بھٹو کے وکیل اختر حسین ایڈوکیٹ مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، جس پر عدالت نے درخواست کی سماعت ملتوی کردی ، بلاول بھٹو زرداری نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ میری جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، سیکیورٹی فراہم کی جائے،میری والدہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا جاچکا، شدت پسند تنظیمیں پیپلز پارٹی کو کھلی دھمکیاں دے چکی ہیں، شدت پسند تنظیمیں پیپلز پارٹی رہنماوں پر کئی حملے بھی کر چکیں،سیاسی مصروفیات کے باعث ملک بھر کے دوروں پر جانا پڑتا ہے،تمام صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی جائے،تمام صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت دی جائے، واضح رہے وفاقی وزرات داخلہ کہہ چکی ہے کہ امن وامان صوبائی معاملہ ہے بلاول بھٹو کو صوبوں سے رجوع کرنا چاہیے ، اسلام آباد آنے کی صورت میں مکمل تعاون کیا جائے گاتاہم گاڑیوں پر رنگین شیشے نصب کرنے کی کس کو اجازت نہیں ہے ۔

#