موسیقار بپی لہیری کولندن ورلڈ بک آف ریکارڈز کی طرف سے اعزاز سے نوازا گیا

بدھ مئی 20:12

موسیقار بپی لہیری کولندن ورلڈ بک آف ریکارڈز کی طرف سے اعزاز سے نوازا ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہیری کو موسیقی کی دنیا میں اعلی خدمات پر لندن کے ورلڈ بک آف ریکارڈز کے اعزاز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں بپی لہیری کا کہنا ہے کہ یہ600سے زائد فلموں اور 5 دہائیوں پر مشتمل ایک طویل سفر ہے لیکن ان کے گانے جمی جمی آ جا آجا کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے مداح دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں، یہ اعزاز اور مداحوں کا پیار میرے لئے بہت قابل احترام ہے اور یہ مداحوں کا پیار ہی ہے جس سے مجھے آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی ملتی ہے۔ یہ تقریب بھارتی طبلہ نواز کے گھر منعقد کی گئی جس میں ورلڈ بک آف ریکارڈز کے صدر سنتوش شکلا نے بھی شرکت کی۔۔