لاہور ، شاہدرہ میں سینکڑوں مقیم پانی کی عدم دستیابی کے خلاف سراپا احتجاج

بدھ مئی 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) شاہدرہ میں سینکڑوں مقیم پانی کی عدم دستیابی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے شاہدرہ میں واقعہ واسا آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر پانی دو پانی دو کے نعرے درج تھے۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر واسا حکام نے انکے پانی کا مسئلہ حل نہ کیا تو وہ پانی کے بلوں کی ادائیگی روک دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :