لاہور،شب برات کے باعث بیشتر مارکیٹیں اور کاروباری مراکز جزوی طور پر بند رہے

بدھ 2 مئی 2018 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء)شب برات کے باعث گزشتہ روز شہر کی بیشتر مارکیٹیں اور کاروباری مراکز جزوی طور پر بند رہے۔ جس کے باعث ان مارکیٹوں اور کاروباری مراکز میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ رہیں تاہم آج شہر کی تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز کھل جائیں گے۔