لاہور ،پنجاب حکومت کا ایلیٹ فورس میں ڈپٹی ڈائریکٹروں کی بھرتی کیلئے نئی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

بدھ مئی 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پنجاب حکومت نے ایلیٹ فورس میں ڈپٹی ڈائریکٹروں کی بھرتی کیلئے ایک نئی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سمری میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب کو کمیٹی کا چیئرمیں جبکہ ایڈینشل آئی جی پنجاب سمیت دی آئی جی آپریشنز اور دیگر دو پولیس افسران کو کمیٹی کے ممبران تجویز کئے ہیں۔ ایلیٹ فورس میں ڈپٹی ڈائریکٹر وں کی بھرتی کے حوالے سے نئی کمیٹی کے قیام کا مقصد بھرتی کے عمل کو صاف اور شفاف بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :