لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کا 100 سے تجاوز ہونے پر اضافی ہرنوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ

بدھ 2 مئی 2018 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے چڑیا گھر میں مختلف اقسام کے ہرنوں کی تعداد 100 سے تجاوز ہونے پر اضافی ہرنوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے لاہور چڑیا گھر کی آمدن میں لاکھوں روپے کا اضافہ ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس سے قبل بھی مطلوبہ تعداد سے زائد ہرنوں کو فروخت کر دیا تھا۔ جس سے انتظامیہ کو 50 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :