لاہور ، ایف آئی اے کی مختلف اضلاع میں کارروائی ،، عدالتی مفرور، بد نام زمانہ 7 ایجنٹ گرفتار

بدھ 2 مئی 2018 20:23

لاہور ، ایف آئی اے  کی مختلف اضلاع میں کارروائی ،، عدالتی مفرور، بد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) پنجاب کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل گورجرانوالہ نے سیالکوٹ، گجرات اور گورجرانوالہ کے خختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری، عدالتی مفرور، بد نام زمانہ 7 ایجنٹوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ گوجرنوالہ سرکل میں تعینات پی ایس پی آفیسر ڈپی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سادہ لوح شہری تعلیم کی کمی اور پرکشش مستقبل کی خواہش میں دھوکہ باز ایجنٹوں کے پیچھے چڑھ کر ان کی لچھے دار باتوں سے متاثر ہوتے ہوئے اپنی زندتی بھر کی کمائی لٹا بیٹھے ہیں اور پھر بقیہ زندگی دل کو روک لگا بیٹھتے ہیں انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن ایجنٹ اپنے تھوڑے سے فائدے کی لالچ میں لوگوں کی زندگیوں کو دائو پر لگا دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک بجھوانے کا لائسنس کسی ایک شخص کے نام ہوتا ہے جبکہ دیگر کئی افراد اس کا سہارا لے کر غیر قانونی دھندہ چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے گوجر انوالہ میں انسانی سمگلروں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف مختلف اضلاع میں خصوصی مہم کے تحت کریک ڈائون جاری ہے جس کے نتیجہ میں گزشتہ روز سیالکوٹ، گجرات اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 7 ملزمان جن میں عامر حسین، شہباز، اختر علی، امان اللہ، منصب اقبال، محمد عرفان اور یاسر شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ملزمان انسانی سمگلنگ کے مختلف مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھے۔ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :