لاہور،ایرانی سفارتکار کی شہباز شریف سے ملاقات

دونوں شخصیات کے درمیان دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ مئی 20:23

لاہور،ایرانی سفارتکار کی شہباز شریف سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) لاہور میں مقیم ایرانی سفارت کار مہدی ہنر دوست نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ماڈل ٹائون میں ہونیوالی اس ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایرانی سفیر سے ان کی ملاقات ہمیشہ کی طرح پر مسرت ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات کا گراف نیچے نہیں آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس خطے کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان اور ایران کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ اس وقت سفیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارٹی کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران بردارز تعلقات موجود ہیں۔ جن سے دونوں ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ایم ایل سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی قیادت میں ایک پارٹی وفد سے ملاقات کی جس میں کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو دورہ سندھ کی دعوت دی۔