لیسکو ساوتھ سرکل کے 79 ملازمین ملازمتوں سے برخاست

بدھ 2 مئی 2018 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء)لیسکو میں 4 ہزار خالی اسامیوں کی باوجود لیسکو ساوتھ سرکل کے 79 ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کر دی گیا ہے۔

(جاری ہے)

برخاست ہونے والے ملازمین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں لیسکو ساوتھ سرکل میں ڈیلی ویجز کی بنادی پر 89 دنوں کیلئے بھرتی کیا گیا تھا۔ جن کی مدت ملازمین مکمل ہونے پر انہیں ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ لیسکو کے دیگر سرکلوں میں ڈیلی ویجز ملازمین بدستور کام کر رہے ہیں۔ برخاست ہونیوالے ملازمین کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین کو سیاسی سفارتوں پر بھرتی کیا گیا تھا۔ جنہیں اب برخاست کر دیا گیا ہے۔