چیمپئنز لیگ ، ریال میڈرڈ نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

بدھ 2 مئی 2018 21:45

چیمپئنز لیگ ، ریال میڈرڈ نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) فٹبال چیمپئنز لیگ سیمی فائنل سیکنڈ لیگ (LEG)میں روایتی حریف رالٹ میڈرڈ اور بائرن میونخ کے برابر میچ نے رونالڈو کے گول کے بغیر ہی ٹیم میڈرڈ کو فائنل کا ٹکٹ دلا دیا۔سپینش کلب کی ہوم گرانڈ پر رالر میڈرڈ اور بائرن میونخ اِن ایکشن ہوئیں۔ چیمپئنز لیگ سیمی فائنل سیکنڈ لیگ(LEG)میں میزبان ٹیم اپنی برتری کے ساتھ میدان میں اتری۔

بائرن میونخ کے کیمیچ نے گیند کو جال میں ڈال کر کمال کر دکھایا جس سے میچ میں سنسنی اور نئی جان آ گئی۔

(جاری ہے)

گیارہویں منٹ میں بینزیما کے گول نے ماحول کو گرما دیا، تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم سے خوب داد وصول کی۔ اسی ایک ایک کی برابری پر پہلا ہاف ختم ہو۔ا دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی گول پوسٹس پر تابڑ توڑ حملوں کا آغاز ہوگیا۔ چھیالیسویں منٹ میں بینزیما نے اپنا دوسرا گول سکور کر کے برتری کی دھاک بٹھا دی۔اس اعصاب شکن مقابلے کے تریسٹھویں منٹ میں بائرن میونخ کے روڈ رِگز نے گول کر کے حساب برابر کر دیا۔ میچ تو دو دو کی برابری پر ختم ہوا لیکن مجموعی طور پر چار تین کی سبقت سے رالا میڈرڈ نے فائنل میں رسائی پالی۔ ۔

متعلقہ عنوان :