تعلیم کے زیور سے بچوں کو آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے گلوکار شہزاد رائے

بدھ 2 مئی 2018 21:45

تعلیم کے زیور سے بچوں کو آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے گلوکار شہزاد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) نامور گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہا ہے کہ ملک و ملت کی تعمیر وترقی کیلئے تعلیم کو وطن عزیز کے ہر کونے میںپہنچانا ہوگا ، تعلیم سب سے بڑا ہتھیارہے اور اس زیور سے تمام بچوں کو آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ تعلیم کو عام کرنے کے لئے میرے فلاحی ادارے نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ انتہائی حوصلہ افزا رہا ہے اور بنیادی تعلیم کو عام کرنے کیلئے میرا مشن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلانا تما م والدین کے فرائض میں شامل ہے کیونکہ جہالت نے ملک کوسوائے تباہی کے سواکچھ نہیںدیا ۔۔

متعلقہ عنوان :