عوام کیساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کررہے ہیں ،ملک دشمن بلوچستان میں بدامنی پیدا کر سی پیک منصوبہ ناکام بنانا چاہتے ہیں،عبدالقدوس بزنجو

موجودہ حکومت نے درجن سے زائد خود کش حملے ناکام بنائے ،ارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو بھی گرفتار کیا ،ْوزیراعلی بلوچستان کی میڈیا سے بات چیت

بدھ مئی 21:47

عوام کیساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کررہے ہیں ،ملک دشمن بلوچستان میں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ایک درجن سے زائد خود کش حملے ناکام بنائے ہیں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو بھی گرفتار کیا ہے عوام کیساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کررہے ہیں ملک دشمن بلوچستان میں بدامنی پیدا کر سی پیک منصوبہ ناکام بنانا چاہتے ہیں ،یہ بات انہوں نے بدھ کو سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کو دہشتگردی کا سامنا ہے ،دہشتگرد امن کی فضاء کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ہم نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں بلوچستان کیساتھ متصل بارڈر سے دہشتگرد یہاں داخل ہوتے ہیں ،پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے ،جس سے دہشتگردی کی روک تھام میں مدد ملے گی ،انہوں نے کہاکہ ہم نے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی لیکن انہوں نے ہمیں بدلے میں دہشتگردی دی ہمیں پختہ شواہد ملے ہیں کہ دہشتگردی کے واقعات میں ہمسایہ ممالک ملوث ہیں ،انہوں نے کہاکہ دشمن بلوچستان میں بدامنی پھیلا کر سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کررہاہیں دشمن گوادر کو ترقی یافتہ اور سی پیک کو مکمل نہیں دیکھنا چاہتا ،،سی پیک کے آغاز کیساتھ ہی دشمن نے بلوچوں کو ایندھن کے طورپر استعمال کرنا شروع کردیا اور یہاں دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے ،انہوں نے کہاکہ منظور پشتین پشتون دوستی کیلئے بلکہ انکی دشمنی پر نکلا ہے کیا منظور پشتین یہ چاہتے کہ پشتون علاقوں میں دہشتگردی کی فضاء برقرار رہے ،منظور پشتین پشتون قوم کو مزید تباہی کے دہانے پر نہ لیکر جائے ،انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ہم عوام کی طاقت سے دہشتگردوںکو شکست دیں گے ،