بلوچستان ہائیکورٹ کے سامنے مشتبہ شخص کی ہوائی فائرنگ

کن پٹی پر بندوق تان لی ،ہائیکورٹ سمیت لوگوں کو گالیاں بکتا رہا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

بدھ 2 مئی 2018 21:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے سامنے مشتبہ شخص کی ہوائی فائرنگ کن پٹی پر بندوق تان لی ہائیکورٹ سمیت لوگوں کو گالیاں بکتا رہا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے حالی روڈ پر بلوچستان ہائیکورٹ کے سامنے حاجی گل محمد نامی شخص نے اچانک ہوائی فائرنگ کردی اور اپنی کن پٹی پر بندوق تان کر گالیاں بکتا رہا جس پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے بجلی روڈ تھانہ منتقل کردیا ،ذرائع کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ کچلاک میں مقدمہ درج ہے جس پر وہ احتجاج کرنا چاہتا تھا مزید کاروائی جاری ہے ۔