دکی میں مسلح افراد نے خاتون کو اغواء کرلیا

بدھ 2 مئی 2018 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) دکی میں مسلح افراد نے خاتون کو اغواء کرلیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو دکی کے علاقے غازی زیارت میں مسلح افراد نے خاتون مسماة (ت) کو اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئے لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردی ۔